حکومت پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا اور نئی قیمت 255 روپے 14پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
