Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

تربیتی کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع

قائداعظم گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز اہم اجلاس پشاور میں زیر صدارت کے پی اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری اولمپک ذوالفقار بٹ ‘ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس نعمت اللہ خان‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ‘ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ‘ شاہ فیصل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ قائداعظم گیمز جیتنے کیلئے پرعزم۔ سید عاقل شاہ کی طرف سے تمام کوچز کو بہترین تیاری کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، ساتھ ہی تمام متعلقہ سٹاف کو بہترین تیاری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ قائد اعظم گیمز کیلئے تربیتی کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے ،خیبرپختونخوا کی مردوں و خواتین کی ٹیمیں 15 گیمز میں حصہ لیں گی۔ قائد اعظم گیمز 13سے 19دسمبرتک اسلام آباد میں کھیلی جائیں گی۔ کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے کہا کہ کیمپوں کا آغاز ہوچکا ہے اس لئے تمام کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کھلاڑیوں کیساتھ بھرپور محنت کریں تا کہ وہ آنے والے قائداعظم گیمز میں صوبے کے لئے زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت سکیں انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس اور سوئمنگ کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے باعث مسائل ضرور ہیں تا ہم کھلاڑی محنت کررہے ہیں اور امید ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ قائداعظم گیمز میں حصہ لینے کے لئے صوبے کا دستہ تیرہ دسمبر کو روانہ ہوگا جس کے لئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

تربیتی کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع

Shopping Basket