گورنر ہاؤس پشاور میں پبلک ڈے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پبلک ڈے کے پہلے روز گورنر ہاؤس پشاور میں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی شہریوں کے مسائل و شکایات سننے کیلئے موجود ہیں پشاورسمیت صوبہ بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے مسائل و شکایات بتا رہے ہیں شہریوں نے وفاقی و صوبائی محکموں سمیت دیگر معاشرتی و سماجی مسائل سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا کو تحریری و زبانی مسائل بیان کئے گورنر ہاؤس میں آج شام 4 بجے تک پبلک ڈے میں صرف شہریوں کی شکایات و مسائل سننے اور انکا حل یقینی بنایا جا رہا ہے۔ گورنر نے بعض شکایات پر فوری احکامات صادر کئے، بعض مسائل و شکایات کو متعلقہ محکموں کو بجھوایا جا رہا ہے شہریوں کے مسائل و شکایات کے حل کیلئے گورنر ہاؤس میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی پبلک ڈے مختص کر کے گورنر ہاؤس میں عام شہریوں کی رسائی کو آسان بنا دیا، فیصل کریم کنڈی آج تمام مصروفیات کو ترک کر کے صرف صوبہ کے شہریوں کیلئے انکے درمیان موجود ہوں، فیصل لریم کنڈی