ہنگو طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے، نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے، درست سمت میں رہنمائی اور وسائل کی فراہمی سے ہم بہترین سائنس دان، ماہر زراعت اور ٹیکنیکل مشنری پیدا کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے درمیان تخلیقی فن پاروں کے مقابلوں کا انعقاد کرانا صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مترادف ہے، نیشنل بلڈرز سکول اینڈ کالج کے طلبہ بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ان خیالات کے اظہار اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش ،ڈی او سوشل ویلفیئر بلال آ فریدی، وکیشنل کالج کے پرنسپل شفقت اللہ، این سی ایچ ڈی کے شمس الرحمن،امتیاز احمد، یاسر خان اور برائٹ لینگویج کے سر حفیظ اور مفتی یونس قاسمی صاحب ، ایچ ار ایس پی کے ڈائریکٹر ناصر اکبراور کزئی اور دیگر نے نیشنل بلڈر سکول اینڈ کالج میں طلبہ کے بنائے ہوئے تخلیقی فن پاروں اور ہینڈ میڈ مختلف ماڈلز کی نمائش کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل بلڈر سکول اینڈ کالج کے پرنسپل عرفان اللہ، ایم ڈی ذیشان خان اور انجنیئر ابراہیم نے بھی خطاب کیا اور ادارے میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے کئے گئے اقدامات کے متعلق شرکا کو بریف کیا ۔ تخلیقی فن پاروں اور ہینڈ میڈ مختلف ماڈلز کی نمائش کا افتتاح بدست اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش اور ڈی او سوشل ویلفیئر بلال افریدی نے کی ۔ دیگر رہنماؤں نے اور دیگر مہمانوں نے طلبہ کی طرف سے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش دیکھی۔ جن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، یو پی ایس کو اے سی ڈی سی میں کنورٹ کرنے کے ماڈل ،ٹاؤن پانی سپلائی سکیم کے ماڈل ،اور سیوریج سکیم اور زراعت پانی سپلائی سکیم سمیت دیگر ماڈلز کو بے حد سراہا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش نے کہا کہ نیشنل بلڈرز سکول اینڈ کالج ایک بہترین درسگاہ ہے جس میں طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تخلیقی شعبے میں اپنے جواہر دکھانے کے موقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نئی نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے حکومت اور نجی شعبہ حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کریں تو ہمیں بہترین ڈاکٹر قابل قدر انجینیئرز، ٹیکنیکل صلاحیتوں کے مالک نوجوان، ماہرین زراعت اور ہر شعبہ زندگی میں بہترین مشینری میسر ا سکتی ہے ۔نواب خان بنگش اور ڈی او سوشل ویلفیئر بلال افریدی اور پرنسپل جی ٹی وی سی شفقت اللہ اور ایچ آر ایس پی کے ڈائریکٹر ناصر اکبر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبہ کو ایسے موقع فراہم کیے جائیں جن کی موجودگی میں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔اس موقع پر مقررین نے طلبہ میں اور مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ایچ آر ایس پی کے ڈائریکٹر ناصر اکبر اور این سی ایچ ڈی کے شمس الرحمن،امتیاز احمد، یاسر خان نے کہا کہ ہمارے ادارے انشاء اللہ اس طرح طلبہ کے پروگراموں کے ساتھ تعاون کریں گے
