خیبرپختونخوامیں پہلی بار “شندور آئس سپورٹس” چیلنج مقابلوں کا انعقاد

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام شندورآئس سپورٹس مقابلے شندور ٹاپ پرہونگے۔ آئس سپورٹس مقابلوں میں آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔ مقابلوں میں مرد و خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ سردی میں جم جانے والی شندور جھیل پرآئس سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔سطح سمندر سے 12ہزار800فٹ بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ شندورٹاپ پرمرد و خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظرآئینگے۔مقابلوں سے قبل ہرچین اپراچترال میں ٹریننگ سیشنز کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ گبور گرم چشمہ،بونی،مداقلشت، پرواک، مستوج،یارخونلشٹ، ہرچین اور کیلاش سے کھلاڑی شریک ہونگے۔پہلے مرحلے میں ہرچین پر میچز کھیلے جائینگے جس سے ٹاپ کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔آئس سپورٹس چیلنج مقابلوں میں 70 سے زائد مردو خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket