قلعہ بالاحصار پشاور میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے قلعہ بالاحصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔ گرینڈ جرگہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض، کمشنر پشاور، ایڈیشنل سیکریٹری خیبرپختونخواہ (فنانس) سپیشل سیکریٹری ہوم، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، ڈپٹی کمشنر مہمند، ڈی پی او مہمند اور دیگر سول و عسکری حکام سمیت بڑی تعداد میں مہمند سے تعلق رکھنے والے علاقہ مشران نے شرکت کی۔ مقامی عمائدین نے جرگہ کے انعقاد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جرگہ سے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن خراب کرنے والوں کو واضح پیغام جائے گا کہ عوام اور تمام ادارے متحد ہیں۔ ضلع مہمند کے عمائدین نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وہ امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے ضلع مہمند میں امن اور ترقی کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ حکام نے علاقہ مشران پر زور دیا کہ وہ عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ وہ علاقہ میں امن خراب کرنے والوں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اور فتنہ الخوارج کے پروپیگنڈہ سے آگاہ رہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket