فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی تعاون سے انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

پاک فوج، فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبائلی نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں شمالی وزیرستان میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر اور باجوڑ کی ٹیموں کو بہترین کارکردگی دکھانے اور ان کی حوصلہ افزائ کرنے کے لئے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض کی جانب سے خصوصی طور پر قلعہ بالاحصار پشاور مدعو کیا گیا۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور ان کو انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئ جی ایف سی نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ایسے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد قبائلی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔ قبائلی نوجوانوں نے حوصلہ افزائ کرنے پر فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا اور باجوڑ میں آئی جی ایف سی کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket