پہلا فخرے مشہ منصور فٹبال ٹورنمنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب مہمان خصوصی حاجی ملک میرنواز نے کک لگا کر ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا پہلا میچ شہبازخیل اور مٹورہ کے درمیان کھیلا گیا ، جو سنسی خیز مقابلے کے بعد شہبازخیل نے جیت لیا۔
چیف گیسٹ حاجی میرنواز کے ساتھ دیگر مہمان حاجی شفیع الرحمن ، صاحبزادہ مصباح الدین ، صدر کلیم اللہ اور دیگر مہمانان گرامی شامل تھے مہمان خصوصی حاجی میرنواز نے میدان میں نقد انعامات کی برسات کردی اور گاوں کے نوجوانوں کو بتایا کہ وہ تعلیم ، کھیل کود اور مثبت سرگرمیوں پر توجہ دے ، وہ ہر میدان میں نوجوانوں کی سپورٹ کرینگے اسلحہ اور منشیات سے پرہیز کریں ٹورنمنٹ انتظامیہ نے چیف گیسٹ کا شکریہ ادا کیا ، اور انھیں بطور تحفہ تلوار کا شیلڈ پیش کیا۔
واضح رہے کہ مشہ منصور کی سرزمین پر یہ پہلا فٹبال ٹورنمنٹ ہے ، اس سے پہلے دیگر کھیلوں کے بڑے اور شاندار ٹورنمنٹ منعقد ہوئے ہیں ، جو صوبائی سطح پر اپنا مقام پیدا کر چکے ہیں.