صوبائی وزیر محنت فضل شگورخان نے ای ایس ایس آئی کی ڈیجیٹائزیشن کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ صوبائی وزیر محنت کو ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن افتتاح کے بعد ڈیجیٹائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے ای ایس ایس آئی ہسپتال پشاور میں ڈیجیٹائزیشن عمل کا خود معائنہ کیا۔ ای ایس ایس آئی کی ڈیجیٹائزیشن سے ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات آسانی سے میسرہونگے، ڈیجیٹائزیشن کے عمل سے تمام ڈیٹا ایک کلک پر دستیاب ہوگا۔ محکمہ محنت میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلیے انقلابی اصلاحات کاسلسلہ جاری رہےگا۔ ای ایس ایس آئی ہسپتالوں میں موجود میڈیسن کاریکارڈ آن لائن دستیاب ہوگا۔ بہت جلد مزدور کارڈ کو بھی صوبے میں متعارف کررہے ہیں۔