Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 24, 2025

اقوام متحدہ کے تعاون سے ضلع کرم کے لیے امدادی سامان روانہ

 این ڈی ایم اے پاکستان نے اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے ضلع کرم کے لیے امدادی سامان روانہ کیا ہے۔ یہ امدادی سامان 11 ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلے کے ذریعے روانہ کیا گیا، جو اقوام متحدہ کی ایجنسیوں بشمول یونیسیف، یو این ایچ سی آر اور آئی او ایم کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں حفظان صحت اور خواتین کے لیے ضروری سامان پر مشتمل کٹس، ایمرجنسی کٹس، کچن سیٹ، کمبل، بستر، جیری کین اور ترپال شامل ہیں۔ ان امدادی اشیاء کی تقسیم پاک فوج، سول انتظامیہ اور اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندگان کی جانب سے مشترکہ طور پر کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے تعاون سے ضلع کرم کے لیے امدادی سامان روانہ

Shopping Basket