بنوں مؤثر سیکیورٹی انتظامات میں انسداد پولیو مہم کا آغازہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں 05 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او بنوں ضیاء الدین احمد کی زیرنگرانی ضلع بھر میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں 2500 سے زائد پولیس اہلکاران، انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات کیے گئے ہیں۔ کیو آر ایف سکواڈز ، ابابیل فورس کیساتھ ساتھ تمام تھانہ جات کے موبائل گاڑیاں اپنے اپنے سرکلز میں گشت کررہے ہیں۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے تمام بی ایچ یوز کے دورے کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کرکے مؤثر چیکنگ بھی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بدوران ڈیوٹی انتہائی چوکس رہیں، ٹیموں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت بھی یقینی بنائیں، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور دوران ڈیوٹی بلٹ پروف ہیلمٹ جیکٹ کا استعمال لازمی کریں۔