جدون فٹ بال کلب میرپور نے خان فٹ بال کلب میرپور کو شکست دی

ایبٹ آباد حویلیاں جدون فٹ بال کلب میرپور نے پنلٹی ککس پر خان فٹ بال کلب میرپور کو شکست دے کررہا پہلا قاضی رحمت داد میموریل فٹسال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پہلا قاضی رحمت داد میموریل فٹ سال ٹورنامنٹ 2025 جس میں ہزارہ بھر سے 40 ٹیموں نے حصہ لیا جس کا فائنل میچ خان فٹ بال کلب میر پور بمقابلہ جدون فٹ بال کلب میر پورکے درمیان ریلوے فٹ بال گراؤنڈ حویلیاں میں کھیلا گیا۔ میچ کے معزز مہمان خصوصی صدر آل ٹریڈ ایسوسی ایشن عبدالناصر سواتی، نائب صدر خواجہ فصیح الرحمان لون، حاجی الیاس خان، مفتی عدیل ، نعیم خان اور سیف الرحمان تنولی تھے۔ سردار شوکت محمود نے آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے تمام معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے وقت نکالا اور کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنی خدمات وقف کی۔مہمان خصوصی عبدالناصر سواتی صاحب نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یوتھ اسپورٹس آرگنائزیشن کی ٹیم ملک فرخ جاوید اور سردار شوکت محمود کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ کی تنظیم نے نہایت عمدگی سے اس ایونٹ کو ترتیب دیا، جو نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ حب الوطنی، اتحاد، اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے ایک مثالی مثال بن کر سامنے آیا۔ انہوں آرگنائزینگ کمیٹی کے لئے ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ کا بھی اعلان کیا۔نائب صدر آل ٹریڈرز کھوکھر میرا خواجہ فصیح الرحمان لون نے کہاآپ کی تنظیم نے گزشتہ کئی سالوں سے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔ آپ کی محنت، لگن، اور منظم منصوبہ بندی نے اس قاضی رحمت داد میموریل فٹ سال ٹورنامنٹ کو ایک کامیاب اور یادگار ایونٹ میں تبدیل کر دیا۔جس کے لئے پوری انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر تھا جدون فٹ بال کلب نے پلنٹی ککس پر خان فٹ بال کلب کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔زوہیب خان خان فٹ بال کلب میر پور ایبٹ آباد کو ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر جبکہ عبدالرحمان مانی جدون فٹ بال کلب میرپور کو فائینل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاملک شٹرنگ سٹور، شہزاد الیکٹرک کی طرف سے شیلڈز تقسیم کی گئی۔ حارث، محسن، حاشر، احسن، نصیب اللہ اور ملک طلال عاظف کو ایمرجنگ پلئیر کا ایوارڈ دیا گیا۔ سردار ناصر، سردار عبدالرحمان اور ڈاکٹر حمزہ نے میچ سپروائز کیا۔ جبکہ ملک عمر سعید، سید جواد شاہ اور قاضی امان اللہ کو بہترین کمنٹریٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ جیوری اور ججز پینل کمیٹی کے سولہ ممبران کو شیلڈز دی گئی۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کی طرف سے معزز مہمان گرامی کو یادگاری شیلڈز دی گئی۔ معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز،سرٹیفیکیٹ، شیلڈز اور فٹ بال کٹس تقسیم کیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket