ایبٹ آباد: ریسکیو ٹریننگ ونگ کا پولیس جوانوں کیلئے فائر فائٹنگ ٹریننگ کا انعقاد

ایبٹ آباد ریسکیو ٹریننگ ونگ کی ایبٹ آباد پولیس کے جوانوں کے لیئے میڈیکل اور فائر فائٹنگ کی ٹریننگ دی گئی۔ ایبٹ آباد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر ایاز خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک صاحب کی۔  صوصی ہدایات پر ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران کی نگرانی میں ریسکیو ٹریننگ ونگ کی جانب سے پولیس کے جوانون کو فرسٹ ایڈ ، آگ سے بچاؤ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔ ایبٹ آباد پولیس کے جوانوں کو بیسک میڈیکل ٹریننگ ،کیجولٹی ہینڈلنگ اینڈ ٹرانسپٹیشن ٹیکنیکس کے حوالے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس دوران ریسکیو ٹریننگ ونگ نے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے طریقے بھی سیکھائے۔ آخر میں باقاعدہ طور پر پولیس جوانوں سے اس حوالے سے تحریری امتحان بھی لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا امتحانی گراؤنڈ کا دورہ کیا ایس پی کینٹ سعید صاحب بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک ٹریننگ ونگ کی کارگردگی کا سراہا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket