خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ارتقاء مقابلے و نمائش اختتام پذیر
جی آئی کے انسٹیٹیوٹ صوابی میں منعقدہ تین روزہ نمائش میں 260 سے زائد طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ نمائش میں 7 مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ فیشن شو، آرٹ، تھیٹر ڈرامہ، مکس میڈیا، ڈیجیٹل آرٹ، اسٹل لائف پینٹنگ، فیشن شو اور جدید فیشن ڈیزائنگ کیٹیگری میں حصہ لے رہے ہیں۔ تین روزہ فیشن و آرٹ شو نقش آرٹ سوسائٹی جی آئی کے انسٹیٹیوٹ کے زیرانتظام منعقد ہوا ہے۔ ارتقاء فیش شو میں طلبہ نے مختلف ڈیزائن کے ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کی۔ نمائش کے آخر میں بہترین کارکردگی کرنے والے طلباء و طالبات میں اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔