بلین پلس ٹری مہم; نوشہرہ کو 10ہزار سے زاٸد مختلف اقسام کے پودے فراہم

بلین پلس ٹری مہم کے تحت موسم بہار شجرکاری کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے محکمہ تعلیم نوشہرہ کو 10ہزار سے زاٸد مختلف اقسام کے پودے فراہم کٸے گٸے۔ ڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل شاہجہان اور اسسٹنٹ ڈی ای او نوشہرہ کو پانچ پانچ ہزار مختلف انواع واقسام پودے حوالے کٸے۔ بلین ٹری پلس مہم کے تحت امسال موسم بہار میں یہ پودے پراٸمری, مڈل, ہاٸی اور ہاٸیر سیکنڈری سکولزمیں لگاٸے جاٸیں گے۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا تھا کہ شجرکاری کی اس مہم میں اپنے آنے والے محفوظ مستقبل کیلٸے اپنے حصے کا کم از کم ایک ایک پودا ضرور لگانا چاہٸے کیونکہ اس سے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ آلودگی کم کرنے، زمین کے کٹاؤ کو روکنے اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے سکولز میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کیلٸے اپنے پیغام میں کہا کہ شجرکاری مہم میں حصہ لے کر ہم خود اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور سرسبز ماحول دے سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ لگایا گیا پودا بڑھ کر ایک تناور درخت بن سکے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket