Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, March 19, 2025

پشاور میں افغان مہاجرین کی پریس کانفرنس

پشاور میں افغان مہاجرین کی پریس کانفرنس پاکستان میں افغان مہاجرین کو جو عزت پاکستان حکومت اور پاکستان کی عوام نے 40 سال دیے تاریخ میں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ ہم پاکستان حکومت کے شکر گزار ہیں پاکستان حکومت کے وزیراعظم شہباز شریف پاکستان حکومت کے ارمی چیف اور تمام اعلی حکام سے ہم التجا کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی تعلیم سے محروم نہ کیا جائے۔ تمام سٹیک ہولڈر مل بیٹھ کے ایک فیصلہ کریں کہ ہمیں جانے کے لیے مدت اور تاریخ دی جائے کہ ہم سلسلہ وار پاکستان چھوڑ کے اپنے وطن چلے جائیں۔ افغانستان میں اس وقت رہنے، کھانے پینے کے بہت بڑے مسائل ہیں۔ پریس کانفرنس میں افغان مہاجرین نے وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے لیے کچھ الفاظ کہہ کے ہمارے دل جیت لیے۔ ہم پاکستان کے وفادار ہیں اور رہیں گے۔ ہمارے بچے تمام خاندان پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket