Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, March 19, 2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کیجانب سے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں مختلف ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ اس افطار ڈنر میں پشاور میں تعینات امریکی قونصلر جنرل شانٹی مور، ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ، اور افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ، عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین، قومی وطن پارٹی کے سکندر شیر پاؤ، رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر، سابق وزیر اعلی محمود خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچہ اور سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر سمیت بزنس کمیونٹی اور صحافتی برادری کے افراد نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی۔

گورنر نے مہمانوں کا خود خیرمقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے شرکاء کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں سیاسی، تجارتی اور سفارتی شخصیات نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، ترقی، سرمایہ کاری اور استحکام پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اہم ہے، اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر امن و استحکام کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ افغانی مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے جو آسان نہیں ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ صوبے میں امن کے لئے سب کو متحد ہونا چاہئے، اور افغانستان حکومت کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket