ماہ رمضان کے دوران پاک افغان سرحد پے ڈیوٹی دینے والے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے بہادر جوان روزے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ وطن کے دفاع کیلئے ہردم تیار ہیں۔ افطار و سحری کے موقع پر جوانوں کی طرف سے ملک و قوم کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ مشکل اور کھٹن علاقوں میں ڈیوٹی کرنے کے باوجود یہ جوان رمضان المبارک کے تقدس اور دینی فرائض کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔
