Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 19, 2025

مردان: اٹلی کے سیاحوں کا 15 رکنی وفد تخت بھائی کے آثارِ قدیمہ کا دورہ

اٹلی کے سیاحوں کا 15 رکنی وفد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر اٹلی سے آئے 15 رکنی سیاحتی وفد کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تخت بھائی کے تاریخی آثارِ قدیمہ کے دورے کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ ڈی ایس پی تخت بھائی شکیل خان اور ڈی ایس پی کوثر خان کی قیادت میں پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے۔

اطالوی سیاحتی وفد نے مردان پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی انتظامات کو سراہا اور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تخت بھائی کے آثارِ قدیمہ بدھ مت کے قدیم اور محفوظ ترین کھنڈرات میں شمار ہوتے ہیں، جو ہر سال بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

وفد نے اس تاریخی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

مردان: اٹلی کے سیاحوں کا 15 رکنی وفد تخت بھائی کے آثارِ قدیمہ کا دورہ

Shopping Basket