Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, April 22, 2025

پشاور: حیات آباد میں صفائی مہم کاباقاعدہ آغاز

ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیویلپمنٹ نعیم خان اور حیات آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے گذشتہ روز حیات آباد میں جاڑو لگا کرصفائی مہم کاباقاعدہ آغاز کیا۔ ڈی جی پی ڈی اے نے اس موقع پر صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا انہوں نے حیات آباد کے بلدیاتی نمائندوں چیئرمین انور زمان لالا، چیئرمین میاں آصف،چیئرمین عمران خان سالارزئی ارشاد،نعیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ عوامی مفاد کی خاطر پی ڈی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے صفائی مہم کو سہراتے ہوئے کہا کہ اسلام نےصفائی کو نصف ایمان اس لئے قرار دیا ہے تاکہ مسلمان اس کی افادیت کو سمجھے انہوں نے کہا کہ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے صفائی مہم شروع کرنا ایک احسن اقدام ہے۔ انہوں نے حیات آباد کے طلباء وطالبات و عوام سے درخواست کی کہ اس صفائی مہم کو کامیاب بنانے کےلئے پی ڈی اے اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور جہاں پر صفائی نہ ہوئی ہو اس کی نشاندہی کریں۔

پشاور: حیات آباد میں صفائی مہم کاباقاعدہ آغاز

Shopping Basket