خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی 16 ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے ایٹا ٹیسٹ آج لیا جا رہا ہے۔ دو امتحانی مراکز پشاور میں جبکہ صوبے بھر میں 20 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 80 ہزار سے زائد امیدوار تحریری امتحان میں شریک ہو رہے ہیں۔ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے۔