Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 19, 2025

اسلامیہ کالج پشاورمیں انٹر مدرسہ اینڈ یونیورسٹی کرکٹ لیگ کا سنسنی خیز سیمی فائنل

پشاور: اسلامیہ کالج کے تاریخی گراؤنڈ میں انٹر مدرسہ اینڈ یونیورسٹی کرکٹ لیگ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میچز کا انعقاد

26 اپریل کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ فائنل کا انعقاد، صوبائی وزراء اور ہائی آفیشلز کی شرکت متوقع

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجئس آفیئرز (IRCRA) کے زیر اہتمام اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED)، خیبرپختونخوا سنٹر آف ایکسلینس فار کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم(KP-CVE)، نیکٹا (NACTA)، اور اقوام متحدہ کے ادارہ UNODC کے تعاون سے جاری انٹر مدرسہ اینڈ یونیورسٹی کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل میچز اسلامیہ کالج کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔

پہلا سیمی فائنل میچ جامعہ تفہیم القرآن (جماعت اسلامی) اور جامعہ جنیدیہ غفوریہ (بریلوی مکتبہ فکر) کے درمیان کھیلا گیا جس میں جامعہ جنیدیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا دوسرا میچ یونیورسٹی آف پشاور اور یونیورسٹی آف فاٹا کے درمیان کھیلا گیا جو ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ ثابت ہوا اس میچ میں یونیورسٹی آف پشاور نے بازی مار لی اور فائنل میں جگہ بنا لی ڈائریکٹر IRCRA تحمید جان ازہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اس لیگ کا مقصد صرف کھیل تک محدود نہیں بلکہ نوجوانوں کے مابین فکری و سماجی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے مدارس اور یونیورسٹی کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنا ہے مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلباء جب ایک میدان میں اکٹھے ہوتے ہیں تو مکالمے، برداشت اور تفہیم کی فضا پروان چڑھتی ہے۔”

اس سلسلے کا فائنل میچ 26 اپریل کو شام 4 بجے حیات اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا، جس میں صوبائی وزراء، سرکاری افسران اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے طلباء نے اس منفرد ایونٹ کو نہایت مثبت قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رہیں گی تاکہ ملک میں امن، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ مل سکے۔

اسلامیہ کالج پشاورمیں انٹر مدرسہ اینڈ یونیورسٹی کرکٹ لیگ کا سنسنی خیز سیمی فائنل

Shopping Basket