پشاور میڈیکل کالج میں 18ویں انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ دو روزہ علمی اور تحقیقی اجتماع میں پاکستان اور بیرون ملک سے نوجون محققین طب کے شعبے میں اپنی تحقیقات پیش کرنے کے علاوہ خیالات کا تبادلہ کرینگے اور علمی مقابلوں اور ورکشاپس میں بھی حصہ لینگے ۔سو سے زائد محققین اپنے مقالہ جات پیش کرینگے۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی رفاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد تھے ۔معروف عالمی محقق پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار اے بھٹہ ،پروفیسر جنید سرفرازاور پشاور میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر حفیظ الرحمن نے افتتاحی نشست سے خطاب کیا ۔جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق ،سرپرست پرائم فاؤنڈیشن بھی اس موقع پرموجود تھے۔ مقررین نے طلبہ کی تحقیق کی اہمیت اور صحت کے نظام میں اس کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں طلبا کی ےحقیقی صلاحیتون کو نکھارنے کے لئےپوسٹراورزبانی، مقابلون کے علاوہ ریسرچ کوئز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ورکشاپس کے مختلف نشستوں میں ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، ڈاکٹر بابر سعید، ڈاکٹر محمد ادریس اور ڈاکٹر مفرح سیٹھی نوجوان محققین کی رہنمائی کریں گے۔یہ کانفرنس نوجوان محققین کے لیے تحقیق، جدت اور باہمی تعاون کے موقع فراہم کریگی۔