Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 9, 2025

اپر چترال: بریپ میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

اپر چترال کے علاقے بریپ میں افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت یونین کونسل وائس چیئرمین جناب میر رحیم، شیعہ امامی اسماعیلی لوکل کونسل کے سابق صدر جناب مقدار علی خان، اور بھائی چارہ فلاحی تنظیم بریپ کے بانی ایڈمن جناب کریم خان نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے بریپ چیک پوسٹ پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اُن کی جرات و بہادری پر مبارک باد پیش کی۔ شرکاء نے کہا کہ “آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

بھائی چارہ فلاحی تنظیم بریپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم افواجِ پاکستان اور تمام اقوامِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے لاکھوں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ فتح، ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔”

یہ ریلی وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان کے لیے عوامی اعتماد و احترام کا واضح اظہار تھی، جسے مقامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔

اپر چترال: بریپ میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

Shopping Basket