Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, July 2, 2025

پی ای ایف یونیورسٹی پشاور کا “یومِ تشکر” کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد

خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پی ای ایف یونیورسٹی پشاور کا پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے “یومِ تشکر” کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں کے پی ای ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر، افسران، طلبا ۶و طالبات، فیکلٹی ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی، اور ملک پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے دُعائیں کی گئیں۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور پاکستان کی فتح پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا گیا۔ خوشی کے اس موقع پر یومِ تشکر کا کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

PEF University Peshawar holds a ceremony in connection with "Thanksgiving Day"

آپریشن بنیان مرصوص کی مختصر پاک بھارت جنگ سے پاکستان قوم کو متحد رہنے، طلبہ کو قربانی، حب الوطنی و حوصلے کے ساتھ اپنی تونائیاں تحقیق اور ٹیکنالو جیکل میدان میں بھر پور ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز رکھنے کےاسباق ملے ہیں۔ظریف المانی ایم ڈی کے پی ای ایف کا تقریب سے خطاب۔ ایم ڈی کے پی ای ایف نے یومِ تشکر تقریب میں طلبہ کے جوش اور ولولے سے شرکت کو ملک پاکستان سےمحبت کے جزبے کو خوش آئیند قرار دیا۔ قومی ترانے اور ملی نغموں کی گونج میں شرکا۶ تقریب کا پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا گیا

پی ای ایف یونیورسٹی پشاور کا “یومِ تشکر” کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد

Shopping Basket