Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, October 1, 2025

ایبٹ آباد: ادبی تنظیم “سخن سلسلہ” کا نواں یادگار مشاعرہ جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد

ایبٹ آباد – عوامی ادبی تنظیم “سخن سلسلہ” ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام نواں یادگار مشاعرہ جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی شفقت حسین جعفری تھے جبکہ شاعرِ شام سعداللہ سورج تھے۔ مشاعرے کی صدارت ضیاء شاہد نے کی۔

گزشتہ شام منعقد ہونے والے اس مشاعرے کی نظامت کے فرائض کامران خلوص نے انجام دیے۔ اس موقع پر جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں زاہد جدون، توقیر نصیروی، حمزہ طفیل، زاہد علی، کامران خلوص، مدنی اعجاز مدنی، سعداللہ سورج اور ضیاء شاہد کے نام شامل ہیں۔

اس سے قبل معروف ثناء خوان مصطفی سید تنویر حسین شاہ نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔

مہمانِ خصوصی شفقت حسین جعفری نے آئندہ پروگرام میں نثری نشست کی ضرورت پر زور دیا، جسے حاضرین نے سراہتے ہوئے عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے پروین شاکر کی شاعری سے کلام بھی پیش کیا۔

ایبٹ آباد: ادبی تنظیم “سخن سلسلہ” کا نواں یادگار مشاعرہ جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد

Shopping Basket