Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 23, 2025

سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے آر پی او ڈیرہ کی زیر صدارت اجلاس

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے سی پیک یارک ہکلہ موٹروے پر عوام کو محفوظ، آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سید اشفاق انور کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ سجاد، متعلقہ سب ڈویژنز کے ایس پیز اور موٹروے حکام نے شرکت کی۔

May be an image of 5 people and text

سی پیک روٹ پر پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے گا اور مشترکہ چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی تاکہ غیر قانونی گاڑیوں، بغیر اجازت افراد کی نقل و حرکت اور موٹروے کے حفاظتی جنگلے سے لوہے کی چوری جیسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ مزید یہ کہ حفاظتی جنگلوں کی مرمت، جانوروں کی موٹروے پر موجودگی سے بچاؤ اور ممنوعہ گاڑیوں کی روک تھام کے لیے بھی جامع حکمت عملی طے کی گئی ہے۔

آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ عوام کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 279 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے کہا کہ آئی جی کی خصوصی ہدایات پر موٹروے پولیس کے ساتھ اشتراک کے ذریعے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے سفری سہولیات میں بہتری آئے گی اور حادثات میں واضح کمی ممکن ہو سکے گی۔

سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے آر پی او ڈیرہ کی زیر صدارت اجلاس

Shopping Basket