ایبٹ آبادسعید خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ گرینڈ فائنل سجاد شہید اوگی نے جانی فرینڈز بفہ کو شکست دیکر ایونٹ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔ مہمان خصوصی رفیق سردار اور سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا ایڈوکیٹ تھے۔کنج فٹبال سٹیڈیم میں جاری نیاز خان جدون نیازی میجر ذوالفقار ملک اعجاز گوگا صداقت خان جدون حاجی نعیم بیگ اور انکی ٹیم کے زیر اہتمام جاری ایونٹ کے فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعدسجاد شہید اوگی نے جانی فرینڈز بفہ کو ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعدایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دے پہلے ہاف میں مقابلہ ابغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف میں سجاد شہید اوگی نے دو گول گول بناکر دو ایک سے کامیابی اپنے نام سمیٹتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی اور کامیابی حاصل کر کے فائنل اپنے نام کر لیا اس میچ کے ریفری عامر خان عامی جنید قریشی اور سمیع تھے جبکہ کمنٹیٹر فریدون خان عبدالحمید شوکت حسین تھے آج آل پاکستان مرحلے میں منیری کلب صوابی اور شاہین پشاور کے مابین میچ کھیلا جائیگا۔
