Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, July 14, 2025

پشاور: خواتین کو ہراسانی سے محفوظ بنانے کیلئے سیمینارکا انعقاد

خواتین کو ہراسانی جیسے سنگین مسئلے سے محفوظ رکھنے اور اس کے سدباب کیلئے ایک اہم سیمینار کا انعقاد ٹریفک ڈرائیونگ اسکول حیات آباد پشاور میں کیا گیا۔ جس میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان، دیگر ٹریفک افسران، اور مذکورہ تنظیم کی پروگرام ڈائریکٹر شوانہ شاہ نے شرکت کی۔ تقریب میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی خواتین افسران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام کے دوران شوانہ شاہ نے خواتین کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ شرکاء سے اپنی تقریر کے دوران چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے محکمے میں خواتین باعزت طریقے سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور خواتین کیلئے ایک محفوظ ادارہ ہے۔ سی ٹی او ہارون الرشید خان نے واضح کیا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کیلئے قانون میں واضح سزائیں مقرر ہیں، جن میں قید اور جرمانہ شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پختون معاشرے کا ہر فرد اس بات کا پابند ہے کہ وہ ایسے قابلِ مذمت اقدامات سے گریز کرے اور اگر کسی کو ہراسانی کا سامنا ہو تو بلاجھجک متعلقہ تھانے یا ادارے سے رجوع کرے۔ سیمینار کے اختتام پر چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی جانب سے تنظیم کی ڈائریکٹر کو شیلڈ پیش کی گئی اور تنظیم کی ڈائریکٹر کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی

پشاور: خواتین کو ہراسانی سے محفوظ بنانے کیلئے سیمینارکا انعقاد

Shopping Basket