Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 23, 2025

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل سے تیز آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل سے تیز آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان۔ پری مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ پیر کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی۔ اس دوران چترال اپر و لوئر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، کولائی پالس، تور غر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک کوہاٹ، ھنگو، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کیلئے مراسلہ جاری۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔ بارش کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں. ۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سےحساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کیلئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ سیاح موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل سے تیز آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Shopping Basket