Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 23, 2025

خیبرپختونخوا بجٹ 2025-26: پشاور کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

مالی سال 2025-26 کے صوبائی بجٹ میں پشاور کے لیے آٹھ نئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں جبکہ جاری منصوبوں کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کے دباؤ والے علاقوں میں انڈر پاسز اور لنک سڑکوں کے لیے بھاری فنڈز رکھے گئے ہیں۔

اہم منصوبے اور تخمینے درج ذیل ہیں:

  • رنگ روڈ انڈر پاسز کے لیے 8 ارب روپے کا تخمینہ، ابتدائی طور پر 30 ملین جاری۔

  • ناردرن بائی پاس تک لنک روڈ اور واٹر سپلائی اپ گریڈیشن کے لیے 1000 ملین، اس سال 100 ملین جاری ہوں گے۔

  • اپ لفٹ پروگرام کے لیے 300 ملین۔

  • حیات آباد ڈی ٹور روڈ کی تکمیل کے لیے 400 ملین۔

  • پشاور بیوٹیفکیشن فیز ٹو پر 150 ملین خرچ ہوں گے۔

  • شہر کی بڑی نہروں پر 300 ملین خرچ کیے جائیں گے۔

  • حسن خیل ڈیم کی فزیبلٹی اور ڈیزائن کے لیے 50 ملین۔

  • یونیورسٹی روڈ، رامداس چونگی، لاہوری چوک انڈر پاسز کے لیے 50 ملین۔

  • ہزارخوانی سے بیرون سرکی لنک روڈ کی فزیبلٹی کے لیے 100 ملین۔

  • حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ سے ناردرن بائی پاس لنک کی فزیبلٹی کے لیے 30 ملین۔

  • واٹر نیٹ ورک، اسٹریٹ لائٹس، گرین اسپیس کے لیے 100 ملین ٹوکن منی۔

  • کینال روڈ بحالی اور ہزارخوانی کنال کی رنگ روڈ سے لنکنگ کے لیے 100 ملین۔

  • شاہی کٹھہ ڈرین کی بحالی کے لیے 24 ملین۔

  • فقیر آباد پل کے لیے 46 ملین۔

  • رنگ روڈ ساؤتھ سیکشن کی بہتری کے لیے 250 ملین۔

  • ڈبلیو ایس ایس پی کی توسیع کے لیے 200 ملین۔

  • بازاروں کی خوبصورتی کے لیے 43 ملین۔

  • ورسک روڈ و ناصر باغ سیکشن کے لیے 2500 ملین۔

  • ٹیوب ویل، لفٹ ایریگیشن، سولرائزیشن کے لیے 201 ملین۔

اللہ کرے کہ یہ سب منصوبے حقیقت بنیں اور عوامی فلاح میں اپنا کردار ادا کریں۔

خیبرپختونخوا بجٹ 2025-26: پشاور کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

Shopping Basket