بنوں: کمشنر بنوں محمد علی شاہ اور بریگیڈیئر نوید احمد مختار کی زیر صدارت بنوں میں امن و امان اور دیگر مسائل کے حوالے سے جرگہ منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام، تاجروں، اقلیتی نمائندوں اور عوامی رہنماؤں نے شرکت کی۔
عوام نے سڑکوں کی بندش، ٹریفک مسائل اور بدامنی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بنوں کینٹ پارک میں خواتین کے داخلے کی مخالفت کی۔
کمشنر نے وضاحت دی کہ پارک ایپیکس کمیٹی کے مطالبے پر عوام کیلئے بنایا گیا ہے اور حکومت کا کام صرف سہولیات فراہم کرنا ہے۔ متعدد سڑکوں کی تعمیر اور بحالی یکم جولائی تک مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
انہوں نے عوام سے امن کے قیام کیلئے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے شرپسند عناصر کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ جرگے میں پارک، ٹریفک اور معاشرتی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔