خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل سے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپیئن نور زمان نے ملاقات کی۔ وزیر کھیل سید فخر جہان نے نور زمان کو 5 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا۔ نور زمان نے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا، وزیر کھیل نے مبارکباد
نور زمان جیسے کھلاڑی قوم کا فخر ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گی۔ کھلاڑیوں کو قومی و عالمی سطح پر مواقع دینا حکومت کی ترجیح ہے۔ عمران خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وژن کے مطابق کھیلوں کا فروغ یقینی بنائیں گے۔ نوجوان کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں، حکومت بھرپور معاونت جاری رکھے گی۔ سید فخر جہان