ایبٹ آباد ڈیموں، ندی نالوں اور بارش، سیلابی صورتحال کے دوران شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فرضی مشق/ موک ایکسرسائز کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان کی ہدایات پر جھنگڑہ ڈیم حویلیاں میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فرضی مشق/ موک ایکسرسائز کا انعقاد جس میں پانی کے اندر ہنگامی حالات کے دوران متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
موک ایکسرسائز میں ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود، ڈی ای او ریسکیو، سول ڈیفنس، ڈی ایم ایس (ہیلتھ)، پولیس اور ٹی ایم اے حویلیاں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد جناب امان اللہ سعید موجود رہے اور تمام تر اقدامات کی نگرانی کی۔
فرضی مشق/ موک ایکسرسائز کے انعقاد کا مقصد ڈیموں، ندی نالوں اور بارش، سیلابی صورتحال کے دوران ایمرجنسی صورتحال میں محکمہ جات کی کارکردگی کی جانچ اورردعمل کو جانچتے ہوئے استعداد کار کو مزید بہتر بنانا تھا۔
