Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, July 27, 2025

ہری پور: یوم شہداء پولیس 4 اگست کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات کی روشنی میں شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے شہدائے ہری پور پولیس کی فیملیز کی ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور جمیل الرحمان سرکل ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکواٹرزو دیگر افسران بھی موجود تھے۔May be an image of 4 people
ڈی پی او ہری پور نے شہداء کی فیملیز کو درپیش مسائل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او ہری پور نے شہداء کی فیملیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا پولیس کی داستان شہیدوں کی لازوال قربانیوں سے بھری ہے۔آئی جی رینک سے لے کر کنسٹیبل تک امن و امان کو قائم رکھنے لیے شہداء نے اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا وہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس شہداء کی فیملیز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔کسی بھی مسئلہ کی صورت میں میرے دفتر آسکتے ہیں ۔میرے اور دیگر افسران کے دفاتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں

ہری پور: یوم شہداء پولیس 4 اگست کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

Shopping Basket