Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, August 4, 2025

صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز جیت لی

صاحبزادہ فرحان کی 74 رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے، جس میں صاحبزادہ فرحان کی 74 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر 176 رنز تک محدود رہی۔ سیریز کے اس فیصلہ کن مقابلے کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، جنہوں نے میچ کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالا۔ پاکستان کی فتح کے ساتھ سیریز کا اختتام قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور کمبی نیشن کی کامیابی کے طور پر ہوا۔

صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز جیت لی

Shopping Basket