Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, August 4, 2025

یومِ استحصال کشمیر: خیبرپختونخوا میں تمام اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے 5 اگست “یومِ استحصال کشمیر” کے موقع پر تمام سرکاری و نجی اسکولز معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان بھر میں 5 اگست کو یومِ استحصال کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سنگین پامالی سے آگاہMay be an image of text کیا جا سکے۔ یہ دن 5 اگست 2019 کی اس سنگین پیش رفت کی یاد دلاتا ہے جب بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور اس کے بعد سے مقبوضہ وادی کو فوجی محاصرے، جبری اقدامات اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔یومِ استحصال کا بنیادی مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں۔خیبرپختونخوا میں اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ اس پیغام کو تقویت دینے کی کوشش ہے کہ تعلیم کے مراکز کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں سے غافل نہیں بلکہ ان کی حمایت میں یک زبان اور یکجہت ہیں۔

یومِ استحصال کشمیر: خیبرپختونخوا میں تمام اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ

Shopping Basket