Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, August 6, 2025

لکی مروت: یوم شہدائےپولیس پورے جوش و جذ بے سے منایا گیا

انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او لکی مروت نزیر خان PSP نے چار پولیس شہداء کے بیٹوں کو محکمہ پولیس میں بحیثیت کنسٹیبل تعیناتی کےآرڈر کرتے ہوئےچار پولیس شہداء کے بچوں کو تقریب میں  اپوائنمنٹ آرڈر حوالہ کر دیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔  ڈی پی او نزیرخان PSP نے شہداء کے بچوں، ورثاء کے ہمراہ یادگار شہداء پر پر پھول چڑھائے شہداء  کی درجات بلند  کیلئےخصوصی دعائیں کی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگارے شہداء پر شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا مرکزی تقریب میں ڈی پی او لکی مروت نزیر خان PSP، ڈپٹی کمشنر ذیشان عبداللہ، لیفٹننٹ کرنل کرنل محمد رضوان اے ڈی سی حبیب اللہ وزیر ، ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان سمیت شہدائے پولیس کے ورثاء اور بچوں اور پولیس افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈی پی او نزیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔آج جو امن ہے وہ  یقینا اس قربانیوں کی بدولت ہے۔ پولیس شہداء نے قوم کی آج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے  ہیں۔ان کی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں انکا کہنا تھاکہ آج ملک میں امن کی جو فضاء قائم ہے اس کے  پیچھے شہدائے پولیس کی لازاوال قربانیاں ہیں تقریب سے ڈپٹی کمشنر لکی مروت ذیشان عبداللہ، لیفٹنٹ کرنل محمد رضوان نے اپنے خطاب میں پولیس شہداء کی قربانیوں کو  خراج تحسین پیش کیا، تقریب میں ڈی پی او لکی مروت نزیر خان PSP اور دیگر افسران نے شہدائے پولیس کے ورثاء اور بچوں میں تحائف تقیسم کیے۔آخر میں شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی اور ملک میں امن وامان کیلئے اجتماعی خصوصی دُعائیں کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے خصوصی طور پر بہترین بڑے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

لکی مروت: یوم شہدائےپولیس پورے جوش و جذ بے سے منایا گیا

Shopping Basket