Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, August 6, 2025

ایبٹ آباد یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے یادگار شہداء پولیس ایبٹ آباد پر حاضری، سلامی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور شہداء پولیس کے ایصال ثواب و بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈی پی او عمر طفیل و دیگر پولیس افسران نے  بھی شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ04اگست یوم شہداء پولیس ملک و قوم کے ان بہادر سپوتوں کی یاد میں منایا جاتا جنہوں نے جرأت و بہادری سے دہشتگردوں و جرائم پیشہ گروہوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا بلند درجہ پر فائز ہوئے۔ شہداء پولیس ہمارا فخر ہے اور یہ ہمیشہ پولیس فورس کا حصہ رہیں گے۔ خیبرپختونخواہ پولیس اپنے شہداء کے اہل خانہ کی کفالت و دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہ اقدامات اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ خیبرپختونخواہ پولیس کے افسران و جوان ملک دشمن عناصر، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے گے اور انکے خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گے۔

ایبٹ آباد یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا

Shopping Basket