Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, August 8, 2025

ایبٹ آباد :  انسداد منشیات کے حوالے سے ’’ڈرگ فری‘‘ سیمینار منعقد کیا گیا

ایبٹ آباد انسداد منشیات کے حوالے سے ’’ڈرگ فری‘‘ سیمینار منعقد کیا گیا۔ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں انہیں ایک شاندار مستقبل دینا والدین سمیت معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے نوجوان بچوں کو منشیات سے بچانے کے لیے ان پر کڑی نظر رکھیں۔ اس سلسلے میں اگرہم سب اپنی زمہ داری پوری کریں تو معاشرہ اصل معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لئے کھیل کے میدان اباد کر رہے ہیں۔  جلال بابا آڈیٹوریم کو صحت مندانہ اور ادبی سرگرمیوں کے طور پر فعال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں انسداد منشیات اور ذہنی صحت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں صدر پریس کلب سردار نوید عالم،کیپٹن گل شیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید فیاض علی شاہ کا کہناتھا منشیات کی روک تھام کے لئے صوبائی سطح پر  بڑا کام کرنے کا موقع ملا یے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔انہوں نے دوسرے اضلاع سے منشیات لانے والے سمگلرز کے خلاف کارروائی میں 340کلو چرس برآمدگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیمینار  میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد  کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان،کیپٹن گل شیر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور،ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل گنڈا پور،اسسٹنٹ کمشنر زرک یار  تورو،شعبہ نفسیات ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم کے علاوہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران،سول سوسائٹی  سکولز کالجزاور یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات شریک تھے۔سیمینار میں منشیات سے متاثرہ حالت پر بھی سنیئر فنکار وقار فانی نے ڈرامہ کے زریعے عکاسی کی  جس کو شرکاء نے سراہا۔کمشنر ہزارہ نے انسداد منشیات کی آگاہی کے پوسٹر میکنگ اور ویڈیو مقابلہ میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ایبٹ آباد :  انسداد منشیات کے حوالے سے ’’ڈرگ فری‘‘ سیمینار منعقد کیا گیا

Shopping Basket