حویلیاں 14 اگست 2025 کو یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر تحصیل بار ایسوسی ایشن نے بار روم حویلیاں میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں جناب شبیر درانی نے کی، جبکہ صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں عبدالر حیم جدون، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان جدون، فنانس سیکرٹری ابراہیم خان، سابق صدر چوہدری عتیق، سابق جنرل سیکرٹری، گل ظہیر جدون، رب نواز تنولی سابق صدر، کامران یوسف صاحب، عقیل الرحمن جدون، ایڈووکیٹس سمیت دیگر معزز وکلاء اور جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ مقررین نے پاکستان کی آزادی کی اہمیت اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور عدلیہ کے وقار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تمام شرکاء نے زور دیا کہ ملک میں قانون کی بالادستی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، کیونکہ رول آف لاء کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔تقریب کے اختتام پر یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، جس میں معزز جج صاحب، وکلاء اور دیگر شرکاء نے حصہ لیا۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، یکجہتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
