Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 30, 2025

صوابی: حالیہ بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی طغیانی

صوابی: حالیہ بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی طغیانی کے نتیجے میں ریسکیو 1122 صوابی کے اہلکار فوری طور پر متحرک ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں متاثرہ افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ایمرجنسی آفیسر صوابی نعمان خان کی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح الرٹ ہیں۔ ریسکیو 1122 صوابی عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔

صوابی: حالیہ بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی طغیانی

Shopping Basket