چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا ضلع بونیر کا ہنگامی دورہ کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے بونیر میں پیر بابا مقام کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا جہاں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل BISP خیبرپختونخوا اور ان کی ٹیم بھی ہمراہ تھی تاکہ متاثرہ خاندانوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ہدایت دی کہ مستحق خاندانوں کو پہنچنے والے نقصانات کا فوری تخمینہ لگایا جائے اور بروقت ریلیف کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ BISP ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور کسی بھی آفت میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
