خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے نقصانات کی رپورٹ جاری۔ مختلف حادثات میں اب تک 393 افراد جاں بحق اور 190 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 300 مرد، 53 خواتین اور 40 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں 145 مرد، 27 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔ سیلاب اور بارشوں سے 1618 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 1185 گھر جزوی متاثر اور 433 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ ضلع بونیر میں سب سے زیادہ 234 اموات رپورٹ ہوئیں۔ صوابی میں جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہو گئی۔ پی ڈی ایم اے کیمطابق حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر اور بٹگرام میں پیش آئے۔ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت۔ متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت جاری۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ ناخوشگوار واقعات اور معلومات کیلئے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
