اسسٹنٹ کمشنر مردان کامران خان کی زیر صدارت “رحمت اللعالمین ﷺ عشرہ” کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز مردان، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خطیب، پرائیویٹ اسکولز کے صدر اور تحصیلدار مردان شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان نے عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے پروگرامز کی کامیاب اور مؤثر انداز میں تکمیل کے لیے شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کیں اور تمام اداروں کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
