طلباء کو دہشتگردی کے خلاف شعور اور قومی خدمت کی تلقین
سوات: طلباء قوم کا مستقبل اور معمار ہیں، اس جذبے کے تحت سیکیورٹی فورسز کے افسران نے لوکل انتظامیہ کے ہمراہ سوات کے مختلف سکولز اور کالجز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلباء کو دہشتگردی سمیت ممکنہ خطرات سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات سے
متعلق مفید مشورے دیے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔ طلباء نے بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے تحفظ کا عزم دہرا یا۔
یہ اقدام طلباء میں شعور اور ملکی دفاع کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے یہ پیغام دیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف ہتھیار سے نہیں بلکہ تعلیم، آگاہی اور شعور سے بھی ممکن ہے۔