Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, September 6, 2025

گورنر خیبرپختونخوا کا افغانستان ایمبیسی کا دورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد میں افغانستان ایمبیسی کا دورہ کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔  گورنر خیبرپختونخوا نے افغان سفیر سے حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے حالیہ زلزلہ سے بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر افغان سفیر سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نےافغان سفارتخانہ میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔ افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب نے افغان سفارتخانہ آمد اور اظہار ہمدردی پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا

گورنر خیبرپختونخوا کا افغانستان ایمبیسی کا دورہ

Shopping Basket