Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, September 19, 2025

جنوبی وزیرستان: فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد

جنوبی وزیرستان کے مرکزی شہر میں ایک شاندار یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں، اساتذہ، خواتین اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے تعلیم، مثبت سرگرمیوں اور علاقے کی سماجی ترقی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ نوجوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں تعلیمی میدان، کھیلوں اور فلاحی کاموں میں صرف کریں گے تاکہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اس کنونشن کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ انسپکٹر جنرل ایف سی (ساوتھ) نے تقریب کے دوران اعلان کیا کہ انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل کو 30 ستمبر 2025 تک تجارت کے لئے دوبارہ کھو ل دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہونہار طلباء کو آرمی چیف ایجوکیشن پیکیج کے تحت ملک بھر کے آرمی پبلک اسکولز میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اسی موقع پر نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل اسکلز کورسز اور طلباء و طالبات کے لئے گرینڈ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔ مقامی شرکاء نے خواتین کی تعلیم، فلاحی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے پاک فوج اور ایف سی ساوتھ کی کوششوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جنوبی وزیرستان: فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد

Shopping Basket