Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, October 1, 2025

کور کمانڈر 11 کور کا گلّونو شیخ بابا، مہمند کا دورہ

کور کمانڈر پشاور نے ضلع مہمند کے علاقے گلّونو شیخ بابا (114 بریگیڈ کے دائرہ اختیار میں) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ PSP اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل عاصم محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کور کمانڈر کو 10 ستمبر 2025 کو مہمند کے علاقے پشتو کنڈاؤ میں ہونے والے اس کامیاب انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس میں سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، و گولہ بارود برآمد کیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں علاقے میں دہشت گردوں کی بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔ کور کمانڈر نے فورسز کے افسران اور جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کے خلاف ہمہ وقت متحرک ہیں اور دہشت گردی، تخریب کاری اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے موقع پر سپاہیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

کور کمانڈر 11 کور کا گلّونو شیخ بابا، مہمند کا دورہ

Shopping Basket