Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, October 5, 2025

ضلع مہمند: جماعت اسلامی کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند کے یکہ غند بازار میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گلوبل صمدو فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت قافلے کے دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی اسدللہ نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں جماعت اسلامی تحصیل یکہ غنڈ امیر مفتی خائستہ گل اور مرکزی مسجد کے خطیب مولانا امین الحق صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شامل کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی بربریت، امریکی حمایت اور پاکستانی حکومت کی خاموشی کے خلاف نعرے درج تھے۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی اسداللہ نے خطاب میں کہا کہ مشتاق احمد خان اور دیگر قافلہ ارکان اسرائیلی قید میں ہیں، جو سراسر ظلم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ہم دو ریاستی حل نہیں مانتے، اسرائیل ناپاک ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی دہشتگردی ہیں. مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فوری طور پر مشتاق احمد خان کی رہائی کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوشش کرنی چاہیے۔ مظاہرین نے کہا کہ سنیٹر مشتاق احمد نے واضح پیغام دیا ہے اگر وہ خود بھی شہید ہوگئے تو اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ اختتام پر مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

ضلع مہمند: جماعت اسلامی کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Shopping Basket